رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا، ایلون مسک حمایت میں سامنے آگئے

معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال ہونے والے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی تھیں۔

Unjust
— Elon Musk (@elonmusk) November 9, 2026

واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم انہیں دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت تین الزامات سے بری کر دیا گیا۔

رسل برانڈ مقدمے کے دوران اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں