اے آئی کمپنیاں کیوں سابق انٹیلی جنس افسران بھرتی کر رہی ہیں؟

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا بحران کے بعد اے آئی کمپنیوں میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اےآئی کمپنیاں جاسوسی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سابق انٹیلی جنس افسران بھرتی کرنے لگیں۔

اے آئی کمپنیوں میں ملازمتوں کے اشتہارات گزشتہ چند برسوں میں سامنے آئے ہیں۔

اوپن اے آئی، اینتھروپک اور این ویڈیا میں انسدادِ جاسوسی کے ماہرین کی بھرتیوں کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ مستعفی سی ای او جینسن ہوانگ کے مبینہ تعلقات کے معاملے نے بھی سیکیورٹی خطرات کو نمایاں کر دیا ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ اے آئی کمپنیوں میں سیکیورٹی ماہرین کی تنخواہیں 2 لاکھ سے 5 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ کی نجی زندگی سے متعلق تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، اور ان کے ایک اور خاتون ملازمہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

جینسن ہوانگ کے کمپنی کے اندر کمبرلی پاول کے علاوہ ایک دوسری خاتون ملازمہ کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے۔ تاہم، رپورٹ میں دوسری خاتون ملازمہ کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان سے اس حوالے سے کوئی رابطہ ہو سکا ہے۔

یہ تازہ انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب جینسن ہوانگ خواتین کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبریں عام ہونے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اینویڈیا کے سابق سربراہ کے جن خواتین کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں، ان میں ایک چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں امریکی انٹیلیجنس حکام کو یہ شبہ ہے کہ وہ مبینہ طور پر چین کے لیے جاسوسی کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں