ڈوڈہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 65 سالہ شخص جاں بحق، اہلیہ زخمی

ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ میں ہفتہ کے روز گھر میں بجلی کے آلے پر کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک 65 سالہ شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میاں بیوی گھر میں ایک برقی آلے کے ساتھ کام کر رہے تھے کہ اس دوران دونوں کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے شوہر کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ اس کی اہلیہ زیرِ علاج ہے۔
متوفی کی شناخت 65 سالہ ستیش کمار جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 60 سالہ کانتا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے اسباب اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں