ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں، پیپلز پارٹی کو ہچکچاہٹ کیوں ہے، طارق فضل چوہدری

جمہوری راستہ ہے، عوامی رائے کا احترام کیا جائے، وفاقی وزیر

November 18, 2026 · اہم خبریں

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم آئین میں موجود ایک جمہوری راستہ ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم آئین میں موجود ایک جمہوری راستہ ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے تو پھر عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے؟

سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سعید غنی کا مؤقف سنا ہے، لیکن ہمارا سوال نہایت سادہ اور اصولی ہے کہ اگر عوام اپنے مستقبل، بہتر سہولیات اور مؤثر گورننس کے حوالے سے اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو انہیں اس حق سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟ عوامی رائے سامنے آنے سے پہلے ہی فیصلہ مسلط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ آئین میں موجود ایک جمہوری راستہ ہے۔ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ فیصلے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہوں نہ کہ عوام کی رائے کے بغیر۔ عوام کو بولنے دیں، ان کی رائے کا احترام کریں اور جو فیصلہ عوام دیں اسے تسلیم کریں، یہی جمہوری رویہ ہے اور یہی عوامی سیاست کا تقاضا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں