کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں، شوپیاں میں پارہ منفی 3.4 ڈگری تک گر گیا

سرینگر/وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔ شوپیاں وادی کا سرد ترین مقام رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لداخ کے لیہہ میں پارہ منفی 7.2 ڈگری تک پہنچ گیا۔
درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں یہ منفی 0.8 ڈگری رہا۔
پہلگام میں منفی 2.8 ڈگری، پلوامہ میں منفی 2.5 ڈگری، بڈگام میں منفی 1.5 ڈگری، اننت ناگ میں منفی 1.4 ڈگری اور کپواڑہ میں منفی 1.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح گلمرگ، کونبل پامپور اور سرینگر ایئرپورٹ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری رہا، جبکہ سونہ مرگ میں منفی 1.2 ڈگری اور اونتی پورہ میں منفی 0.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر علاقوں میں بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری، بارہمولہ اور کوکرناگ میں ایک ایک ڈگری، جبکہ گاندربل میں 0.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
جموں صوبے میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے اوپر رہا۔ جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری، جبکہ جموں ایئرپورٹ پر 12.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح کٹھوعہ میں 11.2 ڈگری، کٹرا میں 10.9 ڈگری، بانہال میں 8.7 ڈگری، بٹوت میں 5.7 ڈگری اور بھدرواہ میں 2.2 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔
ادھر لداخ کے لیہہ میں رات کے دوران سب سے کم درجہ حرارت منفی 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں