مولانا فضل الرحمٰن جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا ، گورنر خیبر پختوںخوا

مولانا صاحب!  دشنام طرازی کے بغیر بھی سیاست کی جا سکتی ہے ، میڈیا سے گفتگو

November 22, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب!  دشنام طرازی کے بغیر بھی سیاست کی جا سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو وضع داری اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، معاملات مذاکرات کے ذریعے طے ہونے چاہئیں اور تلخیاں دور کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

وفاقی وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اتنی تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ بھی نہ سکیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ میری سیاسی تربیت ایسی نہیں کہ کسی کو گالیاں دوں، مولانا فضل الرحمان کو گالیاں دینے کی بات درست نہیں، شوکت یوسفزئی کو ٹی وی پر روتے ہوئے دیکھا تھا، انہیں گالیاں ان کے اپنے لوگوں نے دیں۔

اُنہوں ںے سافٹ ویئر پر سوالات کے حوالے سے کہا کہ میرا سافٹ ویئر ٹھیک ہے، آپ اپنے سافٹ ویئر کے بارے میں بتائیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنڈم بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ نہیں بلکہ سندھ اور پنجاب کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے نمائندے ہیں اور صدر نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں