دامن کوہ میں عطااللہ تارڑکی سکھ یاتریوںسے ملاقات۔ پنجابی زبان میں بے تکلفانہ گفتگو

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں عقیدت مند پاکستان آئے ہیں

November 26, 2026 · امت خاص

سکرین گریب

 

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی اسلام آباد کے خوبصورت مقام دامنِ کوہ میں سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر تارڑنے پنجابی زبان میں بے تکلفانہ گفتگو کی اور مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

یاتریوں نےپاکستان کی بہترین مہمان نوازی، محبت اور اسلام آباد کے قدرتی حسن کو بھرپور سراہا۔

واضح رہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آئے ہیں۔ پنجاب کے شہر ننکانہ میں واقع بابا گرو نانک کی جائے پیدائش پر قائم گوردوارے میں ہونے والی تقریبات میں پانچ ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

پاکستانی حکومت کے مطابق ’بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی مناسبت سے بھارت کے تین ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں