بارہمولہ میں مکان کی دیوار گرنے سے 35 سالہ شخص جاں بحق

سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں مکان کی دیوار گرنے سے اس کے نیچے دب کر 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نےبتایا کہ لالپورہ کنزر میں ایک دیوار اچانک گرنے سے محمد شفیع ملک ولد محمد شبھان ملک اس کے نیچے دب کر زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے جے وی سی اسپتال بمنہ سرینگر ریفر کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
متوفی کی شناخت 35 سالہ محمد شفیع ملک ولد محمد شبھان ملک کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں