نیویارک: امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں ایک ملین سیٹلائٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی دس لاکھ سیٹلائٹس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ کے موقع پر اس منظوری کو امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن نے تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ اس اہم منصوبے پر کئی سائنس دانوں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔
دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ کے اسٹار شپ نے خلا سے واپسی پر پہلی بار فضا ہی میں پکڑے جانے کا تاریخی مظاہرہ مکمل کر کے سائنس کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسپیس ایکس کے اسٹار شپ (Starship) نے ہفتے کے روز زمین پر واپسی کا کامیاب مرحلہ مکمل کیا۔ اسے فضا ہی میں دیوہیکل مکینیکل بازوؤں کی مدد سے تھام لیا گیا، عین اسی مقام پر جہاں سے 22 گھنٹے پہلے اس کا سفر شروع ہوا تھا۔
یہ خلائی مشن میں ایلون مسک کی کمپنی’’اسپیس ایکس‘‘ کا ایک اور تاریخی سنگ میل ہے، جس میں خلائی جہاز کو فضا میں تھامنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا ہے، اسٹار شپ کو لانچ ٹاور کے دیوہیکل مکینیکل بازوؤں نے کامیابی سے تھام لیا، یعنی خلائی جہاز مدار سے واپسی پر بہ حفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔