خیبرپختونخوا میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں پر خوارج کی سہولت کاری کا الزام

گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر ثمر ہارون بلور کی ٹویٹ

November 26, 2026 · امت خاص

خیبرپختونخوا میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں پر خوارج کی سہولت کاری کا الزام

گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر ثمر ہارون بلور نے اپنے ایک ٹویٹ میں صوبے کی نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں کو خوارج کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ان پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور پولیس کے محکمے کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک دہشت گرد گروہ امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور پولیس کے محکمے کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت، سرائے نورنگ اور بنوں میں پہلے بھی سڑکیں بند کرکے عوام کے لیے مشکلات پیدا کی گئیں، جبکہ اب یہی طرز عمل کوہاٹ میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔

گورنر کی مشیر کے مطابق چند سو افراد پر مشتمل یہ نام نہاد امن کمیٹی ماورائے عدالت قتل، رشوت اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

ثمر ہارون بلور نے الزام عائد کیا کہ کانسٹیبل کی سطح پر موجود بدعنوان اور نااہل عناصر کی قیادت میں کام کرنے والی کمیٹی دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے پولیس افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں