صحافی سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کرنے نظر آتے ہیں

کراچی ( رپورٹ محمد علی فاروق ) صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافتی تاریخ میں یہ دونوں گوشت اور ناخن کی مانند ہیں، سیاست تو زندگی کے مسائل کو درست علمی بنیادوں پر سمجھنے کے لیے بہتر سر گرمیوں کی انجا م دہی کا نام ہے،آج کی سیاست بازی ہمارے حکمران مزید پڑھیں

لاہور میں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور مخالفین کا مقابلہ کروں گا ، زرداری

ٹنڈو الہٰیار:سابق صدر آصف علی زرداری مری ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں   ٹنڈو الہیار(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور مخالفین کا مقابلہ کروںگا۔ٹنڈوالہیار میں رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مزید پڑھیں

حکمرانوں کے تعلیم دمشن اقدامات سے آئندہ نسلیں تباہ ہو رہی ہیں ، سراج الحق

اسلامی جمعیت طلبہ کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ کراچی ، شیخ زید اسلامک سینٹر(گرائونڈ) میں طلبہ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ صدیقی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ناظم کراچی حافظ حسن سلیم خطاب کررہے ہیں کراچی مزید پڑھیں

حافظ نعیم سے صدف آئیکون متاثرین کی ملاقات ‘قانونی مدد کی اپیل

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے صدف آئیکون پروجیکٹ کا وفد ملاقات کررہاہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں صدف آئیکون پروجیکٹ کے متاثرین کے ایک وفد نے کرتار لال پھوجا کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے پروجیکٹ کے بلڈرز کی زیادتیوں و دھوکا دہی مزید پڑھیں

صدر مملکت سے سعودی عرب شوریٰ کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب شوریٰ کونسل کا وفد ملاقات کررہاہے اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مضبوط بنانے کی مزید پڑھیں

مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مزید پڑھیں

پینسل کی نوک جتنی کتاب 7 لاکھ روپے میں نیلام

برسلز: بیلجیئم کے مشہور ’آرنبرگ آکشن‘ سے گزشتہ دنوں صرف 5 ملی میٹر جسامت والی ایک کتاب 3500 یورو (سات لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔ اس کتاب میں بائبل کی ایک دعا سات زبانوں (جرمن، برطانوی انگریزی، امریکی انگریزی، ڈچ، فرانسیسی، ہسپانوی اور سویڈش) میں چھاپی گئی ہے۔ کتاب کی عبارت اتنی باریک ہے مزید پڑھیں

پاکستان نے افغانستان سے متعدد اشیا منگوانے پر عائد ڈیوٹی میں کمی کردی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے ماربل، مونگ پھلی، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی پر چھوٹ دے دی۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان مزید پڑھیں

کراچی میں بوندا باندی کا امکان

 کراچی: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جمعہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران شہر میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران صبح کے وقت فضاؤں پر دھند اور کہر چھاسکتی، جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں مزید پڑھیں

محکمہ صحت کا 5 لاکھ ڈالر قرض بغیر پی سی ون کے خرچ کر دینے کا انکشاف

 پشاور: محکمہ صحت خیبر پختون خوا کا عالمی بینک سے 5 لاکھ ڈالر قرض بغیر پی سی ون کے خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چاروں صوبوں کو گزشتہ کچھ عرصہ قبل ورلڈ بینک سے قرض ملا تھا تاہم دیگر صوبوں نے پی سی ون تیار نہ ہونے پر قرض واپس کردیا لیکن مزید پڑھیں