بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے ،عاطف اقبال

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آرر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال بانی و صدر رئیس خان نے پیرس اولمپک 2024 جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم کے سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کا پیرس اولمپک میں شرکت اور سونے کا تمغہ حاصل کرنا قابل ستائش ہے مزید پڑھیں

اے آر وائی اور ٹاور ا سپورٹس کنسورشیم کو ہوم کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے آر وائی اور ٹاور ا سپورٹس کے کنسورشیم کو پاکستان ریجن کیلئے اگست 2024سے دسمبر 2026 تک تمام ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق دے دیئے ۔ یہ نشریاتی حقوق شفاف ٹینڈر کے عمل کے بعد دیئے گئے ہیں۔یہ نشریاتی حقوق گزشتہ 2 سال کے مقابلے میں مزید پڑھیں

ایتھلیٹس کومعاشی طور پر مستحکم کیا جائے تو عالمی سطح پر تمغے جیتنا مشکل نہیں، نور حسن جوکھیو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ پا کستان میں کھیلوں کے سنہری دور کی واپسی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے جدیدتربیت فراہم کرکے ہی عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں ا س ضمن میں قومی ایتھلیٹس کو کھیلوں کے مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ معاشی مزید پڑھیں

شاہینز کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چوتھی کامیابی، بنگلا دیش اے کو شکست

ڈارون (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے اپنے 5ویں میچ میں بنگلادیش اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، شاہینز نے بنگلا دیش اے کا 142 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 7 کھلاڑی آئوٹ پر حاصل کرلیا، ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان شاہینز کی چوتھی کامیابی ہے۔ گزشتہ روز ڈارون مزید پڑھیں

نیدرلینڈزکے اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

وارسا (اسپورٹس ڈیسک) نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2024کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ 22سالہ نیدرلینڈزکیسائیکلسٹ اولاو کویج کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول مزید پڑھیں

جی ایچ کیو میں پروقار تقریب: آرمی چیف نے ارشدندیم کو خراج تحسین پیش کیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں 1984 کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مزید پڑھیں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن چوتھی مدت میں مبینہ طور پر اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومتی تعاون چاہتے ہیں، 5اگست سے مزید پڑھیں

ارشد ندیم کا کراچی میں استقبال، گورنر ہائوس کی تقریب میں 10کروڑ کے تحائف ملے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لئے گورنرہائوس سے 10کروڑ سے زائد کی مالیت کے تحائف دیئے،باصلاحیت کھلاڑی جن کے پاس وسائل نہیں،وہ گورنرہائوس آجائیں،ارشد ندیم نے گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری آئی ٹی کورسز کے طلباکے لئے 100لیپ ٹاپ دینے کا علان مزید پڑھیں

پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق آئندہ 5سال کیلئے بینک آف پنجاب کو منتقل کرنے پر رضامند ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق آئندہ مزید پڑھیں

روٹری انٹرنیشنل کا ارشد ندیم کو نیشن بلڈرز ایوارڈ دینے کا اعلان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) روٹری پاکستان نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 2024 اولمپکس میں پاکستان کے لیے انفرادی کیٹیگری میں پہلا سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اور ملک میں نیزہ بازی کو فروغ دینے میں ارشد ندیم کو تعاون کی پیشکش کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اسکول کی سطح پر ندیم کے مزید پڑھیں