پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو تفتیش کیلیے طلب کرلیا

 لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے نو مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا۔ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو یکم نومبر دوپہر چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ مزید پڑھیں

پشاور میں ریموٹ کے ذریعے پٹرول چرانے والا پمپ مالک گرفتار

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے عوام سے پورے پیسے وصول کرنے کے باوجود پیٹرول کم دینے والے پمپ مالک کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور مین ضلع انتظامیہ نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیٹرول چرانے اور پورے پیسے لینے والے پمپ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پمپ سے گیج کم کرنے کا ریموٹ کنٹرول مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ؛ بجلی بِلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں  میونسپل چارجز کی وصولی  کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی معاونین خصوصی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا

 اسلام آباد:  نگران حکومت نے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی مزید پڑھیں

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب اور اپیل بحالی پنجاب حکومت کی وجہ سے ملی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب اور اپیل بحال پنجاب حکومت کے فیصلے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 صفحات پر مشتمل تحریری مزید پڑھیں

فیض آباد دھرنا ؛ فیض حمید نے پیمرا پر دباؤ ڈالا، چینلز کی نشریات کنٹرول کرتے رہے، ابصار عالم

 اسلام آباد: سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ میں داخل کردہ بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق ڈی جی سی  فیض حمید نے ان پر دباؤ ڈالا اور  ٹی وی چینلز کے نمبرز تبدیل کرکے نشریات کنٹرول کرتے رہے۔  سابق چیئرمین پیمرا نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ مزید پڑھیں

غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ  کی پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ  پر اسرائیلی بمباری  کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی  شہید اور 350 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ العریبیہ نیوز کی رپورٹ میں فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی طیاروں  نے   6  بم برسائے  اس کے نتیجے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔   عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، انہوں نے  کل 1706ووٹ حاصل کیے،حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے مزید پڑھیں

عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ اسی عوامی خدمت کے نتیجے میں سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عمائدین مزید پڑھیں

لاہورمیں بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

 لاہور: بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ لیاقت آباد پولیس نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بیٹی سحر نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر والدین میں جھگڑا ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم مزید پڑھیں