خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ میں پولیس اور لیویز کو ضم کرنے کی منظوری

 پشاور: خیبرپختونخواہ کی صوبائی ٹاسک فورس نے سابق قبائلی اضلاع مین ایلیٹ فورس کے قیام جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں لیوز اور پولیس کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی زیر صدارت منعقدہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیس فورس کو امن وامان کی موجودہ صورت حال کے تقاضوں سے مزید پڑھیں

اگر میرا اختیار ہوتا تو الیکشن کا اعلان کردیتا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

 لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے اتنخابات کا مینڈیٹ آئینی طریقے سے الیکشن کمیشن کو دیا ہے اور وہ ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مینڈیٹ رکھتا ہے اگر یہ اختیار میرے پاس ہوتا تو اعلان کردیتا۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسسز کے طلبا سے خصوصی گفتگو میں مزید پڑھیں

گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت  نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد مزید پڑھیں

محکمہ صحت نے رواں سال نیگلیریا سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے رواں سال نیگلیریا فولیری سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی۔  تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا، محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا۔ محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ مزید پڑھیں

سندھ پولیس نے 6 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کو بازیاب کرانے اور محکمہ داخلہ، محمکہ پولیس اور دیگر اداروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ پولیس مزید پڑھیں

شفاف انتخابات: پنجاب حکومت کا الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب میں عام انتخابات کے لیے پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل کرے گی اور ہم ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مزید پڑھیں

پنجاب کابینہ کا اجلاس: 4ماہ کیلیے 2076 ارب کے بجٹ کی منظوری

 لاہور: پنجاب کابینہ نے رواں مالی سال کے آئندہ 4ماہ نومبر 2023 تا فروری 2024 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31واں اجلاس ہوا جس میں آئندہ 4ماہ کے لیے 2076.2ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے 351 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی مزید پڑھیں

خیرپور: باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے

خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیرپور نارا کے نواحی علاقے میں واقع گاؤں چمڑ جمال دین شر کے رہائشی اڈوئی پتن سے کشتی پر سوار ہوکر شادی مزید پڑھیں

غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی عالمی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کے مثبت اثرات ہوں گے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے منصوبہ کا مزید پڑھیں

فقیرا گوٹھ میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 20 موٹرسائیکلیں، منشیات و اسلحہ برآمد

  کراچی: فقیرا گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس نے 50 نشئیوں کو گرفتار کرکے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگادی، جبکہ 20 موٹرسائیکلیں،4 کلو چرس اور2پستول بھی قبضے میں لیے لیے۔  سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے فقیرا گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا مزید پڑھیں