نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے الزام میں نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر ہوگئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018ء سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کی مزید پڑھیں

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے چند نیب ترامیم کالعدم قرار دیدیں، سیاست دانوں پر مزید پڑھیں

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں جلد معمول پر آنے کا امکان

 کراچی: پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پا گئے، جس کے نتیجے میں پروازیں  جلد معمول پر آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایندھن اور ادائیگیوں کے حوالے سے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات طے ہو گئے، جس کے مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی سفارشات پر افسران کے تبادلوں کی رپورٹ طلب

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن  کی سفارشات پر افسران کے تبادلوں کی رپورٹ طلب کرلی۔ نگراں دورِ حکومت میں الیکشن کمیشن کے حکم پر افسران کے ٹرانسفر کیس  میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سفارشات پر کتنے افسران کے تبادلے ہوچکے  ہیں؟۔ مزید پڑھیں

کراچی : 10 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث فیضان عرف بھوری گروپ کا رکن زوہان عرف سانول کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 800 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کراچی مزید پڑھیں

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے معمولی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ  10 گرام مزید پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ

  کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48  پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا  گیا جس کے بعد  نرخ 280روپے 57 پیسے ہوگئے۔  جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 48پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ مزید پڑھیں

رواں ہفتے کے دوران مہنگائی 0.33 فیصد کم ہوگئی، ادارہ شماریات

 اسلام آباد: حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات  ہنوز مرتب ہورہے ہیں اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 29.65 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب  مزید پڑھیں

موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی: ناظم آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا جس میں ایک کباڑیہ بھی شامل ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کاشف کیانی عرف بھورا، وسیم عرف کالا اور کباڑیئے مجید کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم مجید کباڑیہ اسکریپ کا کام کرتا ہے جو کہ مزید پڑھیں

لاہور میں فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور چونگ میں گاڑی سواروں کی فائرنگ سے تین سگے بھائیوں سمیت پانچ  افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو پراپرٹی کا تنازع قرار دے دیا۔ پولیس حکام کے مطابق چونگ میں کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم مزید پڑھیں