لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔ پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا
کراچی: اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی نے مزید پڑھیں
ن لیگ کے مینار پاکستان جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سامنے آگئی
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں مزید پڑھیں
کراچی؛ رکشے سے 400 ڈیٹونیٹرز اور فیوز برآمد
کراچی: پولیس نے سائٹ کے علاقے میں رکشے سے 400 ڈیٹونیٹرز اور فیوز برآمد کرلیے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈیٹونیٹرز، فیوز اور وائر حیدر آباد سے سہراب گوٹھ اور پھر سائیٹ ایریا لایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 400 کے قریب ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق برآمد بارودی مواد مزید پڑھیں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19/20 اکتوبر کی رات، سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے سیمو مزید پڑھیں
جسٹس عرفان سعادت خان کی بطورسپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش کر دی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوا، سپریم کورٹ میں اس وقت 2ججز کی اسامیاں خالی ہیں جن میں سے ایک سیٹ پر جسٹس عرفان سعادت کی سفارش کردی گئی۔ سپریم مزید پڑھیں
چارٹرانسپکشن کمیٹی؛مستقل اراکین کی حیثیت ختم،نجی و سرکاری شعبے سے مزید وائس چانسلر شامل
کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی میں چار مستقل اراکین کی حیثیت ختم کردی اور کمیٹی میں ’’پول آف ممبرز‘‘ میں توسیع کرتے ہوئے مزید سرکاری جامعات کے ساتھ ساتھ نجی جامعات سے بھی وائس چانسلر کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ اس بات کی منظوری کمیشن کے مزید پڑھیں
نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ہوا کا انتہائی کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل؛ طوفان کا خدشہ
کراچی: جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا انتہائی کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد وہ سمندری طوفان کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوب مغربی بحیرہ عرب میں ہواکے انتہائی کم دباو بننے کے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق ہواکا کم دباو ڈپریشن میں مزید پڑھیں
مسئلہ فلسطین؛ سینیٹ کا اجلاس بلانےکیلیےسیاسی جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرادی
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرادی۔ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ایف کے اراکین کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔ ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ مسئلہ فلسطین پر بحث کے لیے آئین مزید پڑھیں