کراچی شہر میں ڈاکو راج ، مسلح ملزمان نے 3 پیٹرول پمپ لوٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق سکھن میں مسلح ملزمان پیٹرول پمپ سے 32 ہزار روپے لے اُڑے جبکہ شریف آباد میں پیٹرول پمپ کے عملے سے 18 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ علاوہ ازیں پیر آباد میں ملزمان پیٹرول پمپ سے 56 ہزار روپے لوٹ کر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
شیخ رشید کے سینے میں درد کی شکایت؛ امراض دل کے اسپتال منتقل
راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت پر امراض دل کے آر آئی سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے ذرائع نے بتایا شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی اسپتال لایا گیا جہاں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ مزید پڑھیں
گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے گیس ٹیرف میں 193 فیصد اضافے کی منظوری
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے گیس ٹیرف میں 193 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے اجلاس مزید پڑھیں
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2001 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ مزید پڑھیں
مدت ختم ہوتے ہی غیرقانونی مقیم افراد کو چن چن کر نکالیں گے، بلوچستان حکومت
نگراں بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ مدت ختم ہوتے ہی غیرقانونی مقیم افراد کو چن چن کر نکالا جائے گا، یہ لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، غیر قانونی ایرانی ڈیزل ہو اور افغان سامان کی آمد بھی بند کردی ہے۔ یہ بات نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کراچی پریس کلب میں نگراں وزیر داخلہ مزید پڑھیں
سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کی ضمانت خارج، کمرۂ عدالت سے گرفتار
پشاور: سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کو قتل کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جہانزیب مزید پڑھیں
اشتعال انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کردی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیزگفتگو کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کیس کی سماعت کی۔ مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی مزید پڑھیں
لاہور؛ سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والے 11 کار ریسر گرفتار
لاہور: ڈیفنس سی پولیس نے سڑکوں پر کاروں کی ریس اور خطرناک کرتب دیکھاتے ہوئے 11 کار ریسر گرفتار کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں انس، جبراٸیل، طلحہٰ، زوہیب، عثمان وغیرہ شامل ہیں۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی نصراللہ کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود کاروں کی ریس لگاتے اور ویڈیو بنا کر گروپوں مزید پڑھیں
چچا نے چھریوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کر دیا
لاہور: مناواں کے رحمت ٹاؤن میں چچا نے چھریوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول 25 سالہ عمران الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، مقتول کا اپنے چچا کے ساتھ جھگڑا ہوا، چچا نے چھری سے حملہ کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ سے فرانزک مزید پڑھیں
انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے، پیپلزپارٹی
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ مزید پڑھیں