نواز شریف کا 4 سال بعد رائیونڈ میں ناشتہ، مینیو میں حلوہ پوری، سری پائے شامل

 لاہور: میاں نواز شریف نے اتوار کی صبح ناشتہ جاتی امراء میں شریف فیملی کے ہمراہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے لئے تیار کئے گئے ناشتہ کے مینو میں حلوہ پوری سری پائے لسی گرین ٹی شامل تھا۔ تاہم نواز شریف نے اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق ناشتہ کیا۔ میاں نواز شریف سے ناشتے مزید پڑھیں

اورکزئی میں پاک فوج کے تعمیر کردہ ریزوٹ کا افتتاح

 پشاور: ضلع اورکزئی کے علاقے کلایہ میں پاک فوج کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے اورکزئی ریزوٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے اورکزئی ریزورٹ کا افتتاح کیا۔ ضلع اورکزئی کا علاقہ کلایہ کوہاٹ سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر جنت نظیر علاقہ ہے۔ ملکی اور غیرملکی مزید پڑھیں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع

 اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہونے سے متعلق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو متفرق درخواست میں آگاہ کر دیا۔ وفاقی حکومت نے متفرق درخواست میں بتایا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے، زیر حراست افراد کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل مزید پڑھیں

پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس منظرعام پر آگیا

کراچی: پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے گڈاپ میں دوسالہ افغانی نژاد بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کردی گئی۔ سندھ میں اس سے قبل پولیو کا کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ مزید پڑھیں

میرے دل میں انتقام کی نہیں خوشحالی کی تمنا ہے، سیاسی جماعتیں اور ادارے ملکر کام کریں، نواز شریف

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو دیکھ کر سارے دکھ بھول گیا مگر والدہ اور اہلیہ کا زخم کبھی بھر نہیں سکتا، ہم متحد ہوکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور دنیا مزید پڑھیں

نواز شریف سرکاری پروٹوکول میں جاتی امرا پہنچ گئے، پولیس کی سیکیورٹی پر وضاحت

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف مینار پاکستان جلسے کے بعد رائیونڈ میں قائم اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے جبکہ پولیس نے وضاحت کی ہے کہ جاتی امرا میں کوئی اضافی سیکیورٹی تعینات نہیں کی گئی۔ نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں شرکت اور تقریر کے بعد جاتی امرا مزید پڑھیں

نواز شریف کا استقبال؛ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے وضاحت طلب کرلی

 لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے پر عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے پر عون چوہدری سے تحریری وضاحت مزید پڑھیں

کراچی میں گھریلو رنجش پر ملزم نے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ایس ایس پی کیماڑی مزید پڑھیں

الخدمت کا ’بنو قابل فارماسسٹ‘ پروگرام متعارف، 200 فارمیسیاں بنانے کا اعلان

  کراچی: الخدمت نے کراچی میں ‘بنو قابل فارماسسٹ’ پروگرام متعارف کراتے ہوئے شہر میں 200 فارمیسیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں ہفتے کو ‘بنو قابل فارماسسٹ’ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے ڈپلومہ اور گریجویٹ مزید پڑھیں

مسافر کوچ اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

لارالائی میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ لارالائی کے قریب موسیٰ خیل میں پیش آیا اور حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔  حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں