شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی رات مزید پڑھیں

نواز شریف کی آمد پر طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آمد پر سیسنا طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے۔  ن لیگ نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کرلیا جبکہ نجی فضائی کمپنی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت بھی دے دی۔ 21 اکتوبر کو سیسنا طیارے لاہور شہر پر پھول نچھاور کرے گا۔ سی مزید پڑھیں

نواز شریف دبئی پہنچ گئے، اسحاق ڈار کے بیٹے کے گھر پر قیام

 دبئی: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دبئی پہنچ گئے جہاں سے وہ ہفتے کے روز پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد حسین نواز، حسنین ڈار اور راشد نصر اللہ کے ہمراہ دبئی میں اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اُن کا اہل خانہ نے بھرپور مزید پڑھیں

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر6 کروڑ 30 لاکھ بڑھ گئے

  کراچی: گذشتہ ہفتے  کے دوران زرمبادلہ کے  مجموعی  ذخائر میں  کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔  اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ  ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق  13 اکتوبر  کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران  6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر  کے اضافے  سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر  کی مالیت  7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری کے لیے پروڈکشن آرڈر جبکہ فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن ارڈر جاری کر دیے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی مزید پڑھیں

پاکستان چین پر اندھا اعتماد کرتا ہے، نگراں وزیراعظم

بیجنگ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین پر اندھا اعتماد کرتا ہے اور وہ چین کے ساتھ شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بیجنگ میں چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات میں کیا۔ تیسرے بلیٹ مزید پڑھیں

سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی اور جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی اور جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی میں کوئی قانونی سقم نہیں جبکہ وزارت داخلہ وفاقی مزید پڑھیں

پاک فضائیہ کے ہنر مند فضائی جنگجو جدید جنگ کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے فضائی جنگ کی مسلسل بدلتی ہوئی صورت حال اور مشترکہ مقاصد کے حصول میں فضائی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار  فضائی مشق مزید پڑھیں

پی آئی اے بحران؛ نجی ائرلائنز نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کرایے بڑھا دیے

 لاہور: پی آئی اے کے مالی اور ایندھن بحران سے فائدہ اٹھا کر نجی ا ئرلائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ٹرئول ایجنٹس کے مطابق پی آئی اے کے مالی بحران کا فائدہ نجی ائرلائنز اٹھانے لگی ہیں، جنہوں نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا  ہے۔ اندرون ملک پروازوں پر مزید پڑھیں

ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر دو لاکھ 6 ہزار 300 ہوگئی مزید پڑھیں