کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے بنگلے میں کام کرنے والی 16 سالہ گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال کےعلاقے میں گھریلو ملازمہ کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی ، لیڈی پولیس سرجن پوسٹ مارٹم کے بعد مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
عمران خان سائفر کے ذریعے فوج کی ہائی کمان پر دباؤ ڈالنا چاہتے تھے، اعظم خان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا دفعہ 161 کے تحت دیا گیا تحریری بیان سامنے آگیا۔ اعظم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان آرمی کی ہائی کمان کے خلاف سائفر کو اپنے سیاسی مقاصد اور عدم اعتماد مزید پڑھیں
افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، سراج الحق
پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔ سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ اگرمغربی ممالک اسرائیل کی امدادکےلیےآگے آسکتےہیں، تو مسلمان ممالک غزہ کےلیے کیوں میدان میں نہیں آسکتے، مسلمان حکمران میرجعفر مزید پڑھیں
آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف
لاہور: آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے معاملے میں بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثنا اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے پیشہ ور گروہ کے 11 ملزمان مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ کالعدم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائی کورٹ کا مزید پڑھیں
حب چیک پوسٹ پر دو کروڑ کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد، پانچ ملزمان گرفتار
کوئٹہ: سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی بلوچستان بارڈر حب چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے شہر کے داخلی راستوں مزید پڑھیں
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا قانون کیا ہے؟ وزارت قانون سے جواب طلب
پشاور: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے سے قانون موجود ہے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت قانون سے جواب طلب کرلیا۔ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس عبدالشکور مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی وزرا اور حکام کو مہنگائی میں کمی کیلیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا اور حکام کو قیمتو ں میں کمی کے لیے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی مزید پڑھیں
آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اپنے پرانے اتحادی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ سابق صدر نے جے یو مزید پڑھیں
جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اکتوبر 2023 کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مزید پڑھیں