اسلام آباد: عوام مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سیاست دان شیخ رشید احمد کئی روز کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے۔ شیخ رشید احمد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتاری کے بعد سے لاپتہ تھے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ایم کیوایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی؛ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شرکت
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے فلسطین کے اسپتالوں پر حملہ کرکے مظلوموں کا ناحق خون بہایا جس پر عالمی قوتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ شارع فیصل نرسری پر ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی
لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حلقہ این اے 123 کاہنہ میں جلسے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر مزید پڑھیں
دو روز میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر پہیہ جام ہوگا، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ
کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے دو روز میں مطالبات منظور نہ کرنے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری اویس چوہدری نے کہا کہ پورٹ پر حکومت کے ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مزید پڑھیں
پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے
لاہور: پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 2 دن کا مزید پڑھیں
حکومت کا خسارے میں کمی کیلیے اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صوبوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 600 ارب روپے سرپلس ظاہر کرنے اور وفاق کے مالیاتی خسارے میں کمی کی شرط پوری کرنے کے لیے اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ترقیاتی پروگرام کے نئے منصوبے بھی شروع نہیں کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی
پشاور: خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں، حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں بنانے، پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں کیمرے لگانے، شفاف، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے مزید پڑھیں
آلودہ پانی سے کاشتکاری روکنے میں محکمے ناکام، شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے
لاہور: حکومتی اداروں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیوریج اور فیکٹریوں کے آلودہ پانی کو آبپاشی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ آلودہ اورمضرپانی سے کاشت کی گئی فصلوں اورسبزیوں کے استعمال سے شہری ہیپا ٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، دوسری طرف مزید پڑھیں
کراچی میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا
کراچی: کراچی میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوسکھن تھانے کے علاقے پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا سے چادرمیں لپٹی ہوئی 5 سالہ بچے کی لاش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ بدھ کی مزید پڑھیں
معروف قانون دان اورسابق سینیٹرایس ایم ظفر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
لاہور: معروف قانون دان اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی لیگل ٹیم کے رکن حامد خالد بٹ کے مطابق ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ کل بروز (جمعہ) لاہور میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ ایس ایم ظفر نے جنرل ایوب خان مزید پڑھیں