لاہور: نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دیے جاتے؟ رہنما پی پی نے نواز شریف کو لاڈلا پلس بلکہ عمران پلس بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سپریم کورٹ نے نگران حکومت کی ضرورت پر سوال اٹھادیے
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نگران حکومت کی ضرورت پر سوالات اٹھا دیے۔ ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت کا ایک مقصد شفاف انتخابات یقینی بنانا ہوتا ہے. لیکن آئین نے شفاف انتخابات کی ذمہ داری ایک اور ادارے کو دی مزید پڑھیں
کراچی ایئرپورٹ؛ دبئی سے آئی خاتون سے 96 لاکھ کے آئی فونز و دیگر اشیا برآمد
کراچی ایئرپورٹ پر خاتون کے سوٹ کیس سے 96 لاکھ روپے کے آئی فونز اور الیکٹرانک مصنوعات برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آئی خاتون (م) کے سوٹ کیس سے 96لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز اور دیگر مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ سندھ کا نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت فراہم کرنے کا حکم
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ قانون کو مختلف جیلوں میں قید نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی مختلف جیلوں میں بند 385 کم عمر مجرموں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ قانون کو ہدایت کی ہے مزید پڑھیں
پنجاب میں کم سن بچوں سے جبری مشقت لینے کا رجحان برقرار
لاہور: پنجاب میں چائلڈ لیبر پر پابندی کے باوجود جبری مشقت اور بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے واقعات معمول کی بات ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہورہا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے گھروں سمیت کارخانوں، فیکٹریوں اور ورکشاپس پر کمسن بچوں سے جبری مشقت لینے پر مزید پڑھیں
90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 16 اگست کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، ایک اور درخواست 13ستمبر کو دائر کی گئی،عدالت نے پوچھا وقت کی حساسیت کو مدنظر مزید پڑھیں
نواز شریف کی عدالت میں پیشی کیلیے سیکیورٹی پلان تیار
اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آبادپولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اورایف سی کی چارسو کے قریب نفری تعینات کی جائے گی، 20 سب انسپکٹر، 260 کانسٹیبل اور ایف سی کے 173 اہلکارتعینات ہوں گے۔ عدالت کے گردو نواح میں خاردار تار مزید پڑھیں
اردو یونیورسٹی کی صورتحال دلچسپ؛ عدالتی فیصلے کے بعد آج سے کوئی وائس چانسلر نہیں ہوگا
کراچی: اردو یونیورسٹی کی صورتحال دلچسپ صورت اختیار کرگئی ہے، عدالتی فیصلے کے بعد آج سے کوئی وائس چانسلر نہیں ہوگا۔ عدالت کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کے بعد صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مزید پڑھیں
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں اچانک بارش اور آندھی
کراچی: شہر کے مضافاتی علاقوں میں پیرکی سہ پہر اچانک بادل برس پڑے، کئی مقامات پرتندوتیزگرد آلود ہوائیں چلنے کے سبب گھٹا ٹوپ اندھیراچھا گیا اورآندھی چلی۔ پیرکو شہر کے شمال مشرقی علاقوں موٹروے ایم نائن، کاٹھور، ڈی ایچ اے سٹی، گڈاپ ٹاؤن سمیت قرب وجوار کے علاقوں میں اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش مزید پڑھیں
سائفر کیس؛ عمران خان کے جیل ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 24 اکتوبر (بروز منگل) سماعت کرے گا۔ دو رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہے۔