شمالی کوریا سے مذاکرات طے شدہ وقت کے مطابق ہوں گے، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک —  شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے باوجود امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ سے طے شدہ جوہری مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ مزید پڑھیں

شام میں ترکی کے ساتھ تعاون کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے: امریکی فوجی اہلکار

واشنگٹن —  سینئر امریکی فوجی اہلکار نے شمال مشرقی شام میں نیٹو کے اتحادی ترکی کے ساتھ تعاون میں ’’خاصی‘‘ پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم، ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ماہ کے آخر تک ترک سکیورٹی مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، تو شام میں امریکہ کے مزید پڑھیں

شمالی کوریا کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

ویب ڈیسک —  اقوام متحدہ کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں فصلوں کی پیداوار گزشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور اسے خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خشک موسم اور ناقص آبپاشی کے نظام مزید پڑھیں

صومالیہ: ‘الشباب’ نے دارالحکومت کے قریب فوجی چھاؤنی سے اسلحہ لوٹ لیا

ویب ڈیسک —  صومالیہ میں شدت پسندوں نے دارالحکومت کے قریب فوجی چھاؤنی سے اسلحہ لوٹ لیا۔ چھاؤنی پر حملے کے بعد جنگجو باآسانی فرار ہو گئے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے قریب فوجی چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کا تعلق شدت پسند گروہ ‘الشباب’ سے بتایا جا رہا ہے۔ الشباب مزید پڑھیں

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، 2019 گرم ترین سال قرار

ویب ڈیسک —  اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق حالیہ رپورٹ میں 2019 کو گرم ترین سال قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں گلوبل وارمنگ میں کمی لانے کے لیے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ خبر رساں مزید پڑھیں

’حادثے کی وجہ بوئنگ 737 میکس کا ڈیزائن ہے‘

ویب ڈیسک —  انڈونیشیا کے حکام نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے تیار کردہ 737 میکس طیارے کے ڈیزائن اور طیاروں کی نگرانی میں کوتاہیوں کو حادثے کی وجوہات قرار دیا ہے۔ ​ امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جنرل’ میں اتوار کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی فضائی کمپنی لائن ایئر کے مزید پڑھیں

برطانیہ: سپریم کورٹ نے پارلیمان کی معطلی کو غیر قانونی قرار دے دیا

ویب ڈیسک —  برطانیہ کی سپریم کورٹ نے وزیرِ اعظم بورس جانسن کے پارلیمان معطل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے پر برطانوی پارلیمان 14 اکتوبر تک معطل کر دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی صدر لیڈی ہیل مزید پڑھیں

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں پُرتشدد مظاہرے، 26 افراد ہلاک

ویب ڈیسک —  انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں علیحدگی پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 26 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پاپوا میں گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ جہاں علیحدگی پسند مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی پیش آئے۔ انڈونیشین حکام نے منگل کو تصدیق مزید پڑھیں

امریکہ کے ساتھ ‘گیم آف تھرونز’ کھیلنے کا ارادہ نہیں: چین

ویب ڈیسک —  چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چین کی تجارت اور ترقیاتی ماڈل پر کی جانے والی تنقید پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے بیجنگ امریکہ کے ساتھ عالمی سطح پر ‘گیم آف تھرونز’ کھیلنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ امریکہ چین بزنس کونسل مزید پڑھیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح

ویب ڈیسک —  چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جدید سہولیات سے آراستہ شہر کے تیسرے ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا ایئر پورٹ بہت جلد دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا بن جائے گا۔ بیجنگ کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح بدھ کو مزید پڑھیں