ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے ویسٹ اینڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا دیا

 

آکلینڈ(جسارت نیوز):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی ۔لوکی فرگوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ بارش کی وجہ سے 16 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ ویسٹ انڈین کے کپتان کیرون پولارڈ کے ناقابل شکست 75 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئیں۔ انہوں نے37 گیندوں پر 4 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 75رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے کونوے نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچ کے آخری لمحات میں نیشم کی 48 اور سینٹنر کی 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے تھومس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لوکی تھامس کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں