ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی خان ترین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے جلسے میں عمران خان کے خطاب سے قبل تنبیہ کی تھی کہ انتخابی حلقے میں رکن قومی اسمبلی جلسہ نہیں کرسکتا۔
الیکشن کمیشن نے ایک نوٹس میں کہا کہ علی خان ترین کو 11 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی حلقہ کی حدود میں جلسہ کیا جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور مراد سعید نے خطاب کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار کی موجودگی میں رہنماوں کا خطاب ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی یا صوبائی اسمبلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں