
کیبل آپریٹر قوانین کے مطابق ایسے کسی بھی چینل کو نشر نہیں کرسکتے، پیمرا کا حکم نامہ جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیمرا کی جانب سے غیر قانونی طور پر چلنے والے ٹی وی چینلز کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کیبل آپریٹرز کو لائسنس نہ رکھنے والے 79 چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو لائسنس نہ رکھنے والے 79 چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیاہے کہ کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین کے مطابق لائسنس کے بغیر کسی بھی چینل کو نشر نہیں کرسکتے لہٰذا فوری طور پر ایسے چینلز کو بند کردیا جائے جو بغیر لائسنس کے اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکم پر عمل نہ کرنے والے کیبل آپریٹرز کو معطلی سمیت بھاری جرمانے اور ان کے لائسنس منسوخی کی سزائیں دی جائیں گی۔ پیمرا حکم نامے کے تحت کیبل آپریٹرز کو جن چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا گیاہے ان میں برکات ٹی وی، چیمپئن ٹی وی، سنی پی کے، سنی پلیکس ، سنیما 1، سنیما 2، ڈائمنڈ ٹی وی، ای ٹی وی، فلک نیوز، 11 نیوز، 724 نیوز، اے ایس نیوز، اے ٹی وی، فلم ون ، فلم ایشیا، فلموردھم، جی ٹیلی ویژن، جی ورلڈ، گلوبل نیوز، گلوبل پنجاب ، گارڈبلیس ٹی وی، گولڈٹی وی، جی آر 8، ہادی ٹی وی، ہم سب، آئزک، جیٹ ٹی وی، جوائے، کنگ ٹی وی، لائف نیوز، مہک ، میسج ٹی وی، ایم کے، ایم ایل کیو موویز، مووی ٹائم، موویز24، ، موویز میکس، موویز ون، میوزک باکس، میوزک مستی، میوزک پی کے، این نیوز، آن ٹی وی، پاک پلس، پیغام، پریز ٹی وی، سرگم، شاپ نائو، اسٹار ایکشن، اسٹار سنیما، اسٹارمیکس، ایس ٹی وی، سپر اسکرین، تہلکہ نیوز، تھیٹر ٹی وی، یونی پلس، وطن نیوز، وی ٹی وی، وسال اردو نیوز، 1 ٹی وی، عروج گلوبل، اے ایس موویز، آزاد ٹی وی، بقا ٹی وی، دھنک ، دل ٹی وی، فلم ورلڈ گلوبل ، فلمیزیا، فلمیزیا گلوبل، گواہی، گرینڈ، ہمارا نیوز، کڈز 1، ایم 4 یو، ایم ایل کیو موویز، نور ٹی وی، آن ٹی وی، پکار اور سبون شامل ہیں۔