لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کے خلاف دائر درخواست کے سلسلے میں شاہد اورکزئی عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پٹیشن دائر کرنے کے عادی ہیں اور ججوں کی تضحیک بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب جھوٹی پٹیشن دائر کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب ججوں کی تزہیک کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہد اورکزئی نے عدالت سے دریافت کیا کہ ان کی سپریم کورٹ کی کون سی رجسٹری میں جانے پر پابندی عائد ہوگی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر تمام رجسٹریوں میں جانے پر پابندی ہوگی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ روزانہ کوئی نہ کوئی پٹیشن دائر کرتے ہیں اور اس پہلے بھی توہینِ عدالت میں جیل جاچکے ہیں۔
شاہد اورکزئی نے سوال کیا کہ کون سے ملک کے سپریم کورٹ کی رجسٹری میں جانے پر پابندی ہوگ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سپریم کورٹ میں، اور اگر آپ نے روسٹرم نہ چھوڑا تو مزید سخت اقدام اٹھا سکتا ہوں۔