ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی ووڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ بن گئی

فلم ’بلیک پینتھر ‘ نے ریلیز ہوتے ہی 2 ارب 65 کروڑ 8 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔ فوٹو: فائل

فلم ’بلیک پینتھر ‘ نے ریلیز ہوتے ہی 2 ارب 65 کروڑ 8 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔ فوٹو: فائل

لاس انجلس: ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’بلیک پینتھر‘ ریلیز کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘ بڑی اسکرین پر دھوم مچانے کے لیے پیش کردی گئی، نمائش کے پہلے ہی روز لوگوں کی بڑی تعداد نے سنیما گھروں کا رخ کیا  اور فلم نے ریلیز ہوتے ہی 2 ارب 65 کروڑ 8 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق  مارویل سپر ہیرو کے کرداروں پر مبنی نئی فلم ’بلیک پینتھر‘ 22 ارب 9 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلی سپر ہیرو فلم ہے جو کہ تمام کرداروں کے اعتبار سے سیاہ فام پر مبنی فلم ہے۔

واضح رہے کہ ریان سوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بلیک پینتھر‘ کی کہانی افریقا کے ایک ایسے بادشاہ کی گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی موت کے بعد بہت سی پریشانیوں سے دو چار ہو جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں