ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ریچاچڈا نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریچاچڈا نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد رائٹر بنیں اور اب ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ مختصر فلم کی ہدایتکاری دیں گی جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ فلم کی کہانی 2025ء کے پس منظر پر مبنی ہے جب سبزیاں مہنگی ہوں گیاور دنیاتیزرفتار انسانی ترقی کی وجہ سے دسترس سے باہر ہوگی۔ فلم کی عکس بندی شروع کردی گئی ہے۔
