
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے
انسٹا گرام پر آنے والی تصویر پر لوگوں کے اچھے ریمارکس
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈس نے ویلنٹائن ڈے سلمان خان کے ساتھ گزارا عالمی یوم محبت پر دونوں پورا دن ساتھ رہے۔ جیکولین نے اس حوالے سے سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر پسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سپراسٹار سلمان خان کی شادی اور افیئرز کا ہمیشہ چرچا رہتا ہے۔ ان کی شادی کی فکرشاید ان کے والدین کو اتنی نہ ہو جتنی ا ن کے مداحوں کو ہے۔ ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سلمان شادی کب کریں گے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان نے لکھا تھا کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے۔ اس ٹویٹ کے پڑھتے ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی اس لڑکی کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے لگا تاہم سلمان خان نے اس راز سے خود ہی پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ لوگ جو میرے بارے میں سوچ رہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے میں تو اپنی فلم کی ہیروئن کے بارے میں بات کررہا تھا ۔ ابھی حال ہی میں انسٹا گرام پر جاری ایک نئی تصویر نے سلمان خان کے مداحوں میں دوبارہ سے امیدیں پیدا کردی ہیں۔ یہ تصویر بالی ووڈ کی خوبرو اداکار چیکولین فرنانڈس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ فوٹو سوشل نیٹ ورک انسٹا گرام پرجیکولین فرنانڈس کی جانب سے ویلنٹائن ڈے پار جاری کی گئی ہے۔