ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹرسائیکلوں کی پیداوار7ماہ میں 16.91فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو گئی

ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک میں رواں مالی سال موٹرسائیکلوں کی پیداوار7ماہ میں 16.91فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو گئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران موٹر بائیکس کی پیداوار میں 16.91 فی صد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری2017-18 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی پیداوار 10لاکھ 91 ہزار 555 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 9 لاکھ 35ہزار951 یونٹس تھی، جنوری 2018 میں 1لاکھ 50 ہزار750 موٹرسائیکلیں تیار کی گئیں۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی جبکہ سوزوکی کی پیداوار میں 11.17 فیصد کا اضافہ ہوا، ڈی وائی ایل موٹر سائیکلوں کی پیداوار کم ہوئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں