ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمختصر اعلامیے کے مطابق ایرانی ایئرفورس کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسن شاہ صفی جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل کے درمیان ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر حسن شاہ صفی اعلی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں