ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

12سے24 گھنٹوں میں پانیگنڈا سنگھ والا کے مقام پرپاکستان میں داخل ہوگا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ بھارت کی طرف سے سرکاری طورپر ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 

بھارت نے لداخ ڈیم کے5 میں سے3 اسپل ویزکھول دیئے ہیں۔ پانی کھرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں اورانتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
 

این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 15 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر دوسو بارہ افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔
 

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 69 افراد جاں بحق ہوئے ہوئے ،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 155 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 349 گھروں کو جزوی جبکہ 278 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا، این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو پانچ کمبل تقسیم کیے۔ 

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں