ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ، ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی

 لاہور: گزشتہ مالی سال کے اختتام پر جی ڈی پی 10 سال میں انتہائی کم سطح پر رہی جبکہ مہنگائی کی شرح7.3فیصدرہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.8 فیصد رہاجبکہ مالی سال 2017-18 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ6.3فیصد رہاتھا۔

روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکا، حکومت اپوزیشن کے واویلاسے بچنے کیلیے مالی استحکام کے اقدامات میں انتہائی محتاط ہے اور بجٹ میں ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کی گئی۔ احتساب کے عمل سے بھی سول بیوروکریسی میں اضطراب کی کیفیت محسوس کی گئی ہے۔

اس کی وجہ سے بھی معاشی اہداف کے حصول  میں مکمل کامیابی نہیں ملی اور معیشت بہتر ہونے کے بجائے بگاڑ کی طرف جاتی نظر آرہی ہے۔ پالیسی ریٹ کے حوالے سے مرکزی بینک نے جارحانہ حکمت عملی اختیار کی ہے، اس وقت پالیسی ریٹ 13.25فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں