ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی آبی جارحیت، 48 گھنٹوں میں بڑا سیلاب پاکستان میں داخل ہوگا

لاہور / قصور / پاکپتن: بھارت کی طرف سے اچانک پانی چھوڑے جانے پر دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے آئندہ 24 سے 48گھنٹوں کے دوران پانی کا بڑاریلا ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہوگا، سیلاب سے قصور، پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، وہاڑی اور لودھراں کے اضلاع میں دریاکے قریبی علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ بھارت کی طرف سے گزشتہ روز 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑدیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پاک فوج کی خدمات طلب کر لیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پاک فوج کی 2کمپنیاں طلب کی ہیں جبکہ دریائے ستلج کے علاقوں کیلیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

محکمہ صوبائی حکومت نے پاک فوج کی دو کمپنیوں کی خدمات کے لیے درخواست ارسال کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں