ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭٭٭قید خانہ گھر بنادیا جائے٭٭٭ فریال تالپور نے جیل میں اضافی سہولیات مانگ لیں

ایئرکنڈیشنر، ٹی وی، ریڈیو، مائیکرو ویو اوون، مچھر مار لائٹ، ٹارچ اور ایک خادمہ مہیا کرنے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فریال تالپور نے جیل میں سہولیات کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جیل میں مجھے سہولیات دی جائیں۔ ایئرکنڈیشنڈ، ٹی وی، ریڈیو، مائیکروویو اوون، مچھر مار لائٹ، ٹارچ اور ایک خادمہ مہیا کی جائے، جیل میں قرآن پاک سننے کے لیے آئی پوڈ رکھنے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔ فریال تالپور نے جیل میں اضافی سہولتوں کی درخواست دائر کردی جس میں استدعا کی گئی کہ جیل میں مجھے سہولیات دی جائیں، ایئرکنڈیشنڈ، ٹی وی، ریڈیو، مائیکروویو اوون، مچھر مار لائٹ، ٹارچ اور ایک خادمہ مہیا کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں