
اس کی کسر باقی رہ گئی تھی ‘تصویر سامنے آنے پر پاکستانیوں کا شدید ردعمل
کی تصویر پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکاہے‘ سوشل میڈیا صارف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ متھیرا اپنے بولڈ انداز اور تصاویر کے باعث جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر اکثر وہ ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آج انہوں نے بکنی میں اپنی تصویر شیئر کی تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام پر اپنی بیرون ملک کی چھٹیوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بوٹ پر بکنی پہن کربیٹھی ہوئی ہیں۔یہ تصویر سامنے آتے ہی پاکستانیوں نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اداکارہ متھیرا کی تصویر دیکھ کر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا اب یہ دیکھنا باقی تھا۔ ایک اور شخص نے کہا کہ اسی کی کثر باقی رہ گئی تھی۔ایک صارف نے تو اداکارہ کو ’ برازیلین ہیجڑا‘ اور ’ زہریلی‘ قرار دیدیا۔اویس احمر نامی فالور نے اداکارہ متھیرا کی فحش تصویر دیکھنے کے بعد انہیں فحش فلموں کی اداکارہ قرار دیا۔فرمان خان نے متھیرا کی تصویر کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھا اور کہا ’ اس ٹینشن کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے متھیرا کا امریکن ٹیلی ویڑن سلیبریٹی کم کارڈیشیئن سے موازنہ کیا اور انہیں پاکستان کی کم کارڈیشیئن کہا۔