ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ علی عباسی کے گھروالوں نے اداکار کی شادی کی تصدیق کردی

حمزہ اورنیمل خاور رواں ماہ کی25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا‘قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ہی مدعو کیا جائیگا‘فیملی ذرائع
کراچی(کلچرل ڈیسک) اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پر حمزہ اور نیمل خاور کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق کردی۔پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے چرچے ابھی تھمے نہیں تھے کہ پاکستان کے پْرکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی خبروں نے ہلچل مچادی ہے۔سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔اداکار کے فیملی ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی، نکاح اور ولیمے میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ہی مدعو کیا جائیگا، جب کہ اگست میں نکاح کے بعد دونوں خاندان بڑی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اداکار کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شادی سے متعلق معلومات میڈیا پر نہیں لانا چاہتے۔واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ’’انا‘‘ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں