ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹوں کو معاف کر دیا

قتل میں غیرت کی کہانی بنائی گئی جو حقائق کیخلاف ہے بیٹوں کو باعزت بری کیا جائے
قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ کی عدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں استدعا
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے والد نے بیٹوں کو معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ نے بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میرے بیٹوں کو باعزت بری کیا جائے۔عدالت میں جمع کروائے جانے والے بیان حلفی کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں غیرت کی کہانی بنائی گئی جو حقائق کے خلاف ہے۔ انہوں نے بیان حلفی میں کہا کہ قندیل قتل کا مقدمہ 16 جولائی 2016کو درج ہوا جبکہ غیرت کے قانون میں ترمیم 22 اکتوبر 2016 میں ہوئی، غیرت کے قانون 311 میں ترمیم بعد میں ہوئی لہٰذا اس کیس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ضابطہ فوجداری کے زیر دفعہ 345 کے تحت ملزمان کو بری کیا جائے۔ماڈل کورٹ کے جج نے قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ کے صلح نامہ کے بیان حلفی پر بحث کے لیے پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں