ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، محمد زبیر

نجی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ایک سال سے تحریک انصاف کے پاس ہی سارا کنٹرول ہے اور مسلم لیگ ن نے نہ کوئی احتجاج کیا ہے اورنہ دکانیں بند کرائیں ، نہ سول نافرمانی کی تحریک چلائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اپنی معاشی ٹیم ہے ہی نہیں ہے ، ڈالرایک دن میں گیارا روپے بڑھا اوراگلے دن آٹھ روپے نیچے آیا جس سے کچھ لوگ مرگئے اور کچھ لوگ اوپر چلے گئے ۔

محمد زبیر کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کوٹیکس میں چارسو ارب شارٹ فال کا سامناہے ، جب تک یہ اپنے معاملات درست نہیں کریں گے ، آگے نہیں چل سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں