ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی عوام کو درپیش مسائل، وزیر اعظم فکر مند کمیٹی تشکیل دے دی تفصیل اس خبر میں

کمیٹی وزیرِ بحری امور، وزیرِ منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو او و دیگر ممبران پر مشتمل ہوگی،کمیٹی کومجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلدپیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،پینے کے صاف پانی کی قلت سے لیکر کراچی کی عوام کی زندگیوں کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں،کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وفاقی وزرا بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی حلیم عادل صدیقی اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصا پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔ ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن نے کلین کراچی مہم میں اب تک کی پیش رفت پر شرکا کو بریف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے۔ ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے لیکر کراچی کی عوام کی زندگیوں کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہاں کی عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت ہر ممکن کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کی جانب سے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیرِ قانون، وزیرِ بحری امور، وزیرِ منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو او و دیگر ممبران پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی کومجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلدپیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں