ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنا حکومت پہلی ترجیح ہے، مشیر خزانہ

نیوز رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ماہر معاشیات زبیر سومرو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا جب کہ سرمایہ پاکستان کمپنی لمیٹڈ کے مقاصد پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداورں میں گڈ گورننس اور سخت نگرانی کی کوشش کی جائے جب کہ ’سرمایہ پاکستان لمیٹڈ‘ میں ماہرین کو شامل کیا جائے گا، سرمایہ پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سمری وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں