ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی سیاست دان نے پاکستان کی تعریفوں کی پل باندھ دیے، مودی کی اصلیت لوگوں کو بتا دیا، تفصیل جانیے اس خبر میں

ممبئی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں شرد پوار کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان میں لوگ ناخوش ہیں بلکہ بھارت کی ایک خاص پارٹی کا پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف بنائے گئے بیانیے کا مقصد سیاسی فائدہ تھا۔

شرد پوار کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا اور وہ خود پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گواہ ہیں۔

سابق یونین وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مانتے ہیں کہ اگر وہ بھارت میں اپنے رشتہ داروں سے نہیں مل سکتے تو کسی بھی بھارتی سے اپنے رشتہ دار ہی کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھی بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شرد پوار کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان پر پاکستانیوں کے حق میں بیان دینے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

شرد پوار بھارتی ریاست ممبئی کے وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں