ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف سے محبت کی شادی مہنگی پڑگئی، معاملہ خلع تک آپہنچا

فیملی سول جج کی عدالت میں اوکاڑہ کی ریحانہ کوثر نے اپنے شوہرشہباز شریف سے طلاق کے لئے دائردعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے شہباز شریف کے ساتھ 2014ء میں محبت کی شادی کی لیکن بعد میں اس نے شادی سے قبل اس کو سبزباغ دکھائے اور کہا وہ 10ہزارروپے ماہانہ اسے خرچا دے گا لیکن اس نے اب تک اس کو ایک پیسہ نہیں دیا بلکہ اس کو خرچا مانگنے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا،وہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔ عدالت نے دعویٰ پر شہاز شریف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں مذکورہ بالاخاتون کے دعویٰ دائر کرنے پر وکلاء و سائلین کا رش لگ گیا تھالیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ دعویٰ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نہیں بلکہ ان کے ہم نام کے خلاف دائر ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں