منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کل رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔
رانا ثنااللہ کی ضمانت کی درخواست میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پر سخت تنقید کرتا رہا ہوںحکومت کیخلاف تنقید کرنے پر منشیات اسمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔رانا ثنااللہ کی طرف سے یہ مو¿قف بھی اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا،گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا اب بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا۔سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔