نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ جے شنکر صاحب مودی کو کچھ سفارتکاری ہی سکھا دیں۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ جے شنکر صاحب مودی کی نااہلی چھپانے کا شکریہ، جے شنکر صاحب مودی کو تھوڑی سفارتکاری سکھائیں، ہیوسٹن میں ٹرمپ کے حق میں مودی کے بیان سے ڈیمو کریٹک پارٹی ناراض ہے۔ واضح رہے نریندر مودی نے ہیوسٹن میں جلسے سے خطاب کے دوران ’’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’اعظم انھیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں‘، اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد اعظم خان کی بیوی فاطمہ کا بیان
- سونا اور چاندی کی قیمت میں آج پھر گراوٹ درج، 24 کیرٹ کا 10 گرام سونا اب 1.42 لاکھ میں دستیاب!
- مودی حکومت نے گزشتہ 12 سالوں میں منظم طریقے سے ہماری افواج کو کمزور کیا: کانگریس
- ایس بی آئی ڈیٹا لیک: بینک نے گاہکوں کو کرائی رقم محفوظ ہونے کی یقین دہانی، احتیاط برتنے کا مشورہ
- ’میٹا اسمارٹ گلاس پہن کر میرا اسٹنگ کرنے کی کوشش ہوئی‘، وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنسنی خیز دعویٰ
