نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے درمیان تنازع کے حوالے سے چل رہے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور اس کیس کا فیصلہ 17 نومبر سے قبل سنائے جانے کا امکان ہے۔ فریقین کو تین روز میں تحریری بیانات اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنگن گکوئی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے دلائل سناتے ہوئے فریقین کو تین دن کے اندر اپنا تحریری بیان دینے اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھارت کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین کیس ہے جس کی 40 سماعتیں ہو چکی ہیں جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’انسٹاگرام‘ کے بعد ’ایکس‘ پر سونیا گاندھی کا ڈیبیو، اپنی کتاب کی پہلی جھلک دکھائی، راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات کو کیا یاد
- آئسا صدر نیہا بورا کا ’پیس بانڈ‘ پر دستخط کرنے سے انکار
- تمل ناڈو: محکمۂ تعلیم نے اسکولی عمارتوں کی جانچ اور احاطوں کو محفوظ بنانے کی دی ہدایت
- دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں 12 ویں کی طالبہ نے خود کو لگائی آگ، موقع پر ہی موت، پولیس تحقیقات میں مصروف
- ’مخالفین سے بدلا لیا جا رہا‘، مشہور اداکار نصیرالدین شاہ نے بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ
