تعلیم و صحت

کارڈیو میں 2 مریضوں کے دل میں پیس میکرز لگایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب نے پاکستان میں پہلی بار 2 مریضوں کے دل کی مرکزی برقی تار میں پیس میکرز لگا کر امراض قلب کے علاج میں ایک مزید کامیابی اپنے نام کرلی۔ یہ کامیاب پروسیجر این آئی سی وی ڈی کے الیکٹرو فزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم شفقت، اسسٹنٹ پروفیسر فیصل قادر اور ڈاکٹر ریحان کریم (ای پی کنسلٹنٹ یونیورسٹی آف مائنیسوٹا یو ایس اے) کی سربراہی میں سرانجام دیا گیا، اس حوالے سے ڈاکٹر اعظم شفقت، ڈاکٹر فیصل قادر اور ڈاکٹر ریحان کریم نے بتایا کہ پروسیجرز بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیے گئے۔ 45 سالہ مریض نورالدین اور 80 سالہ مریض شمیم بیگ کو دل کی کمزوری اور دل کی کم دھڑکن کی بیماری کے باعث این آئی سی وی ڈی میں داخل کیا گیا تھا جن کا یہ کامیاب پروسیجر کیا گیا، مریض تیزی کے ساتھ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button