حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد سے ایک ہفتے قبل گم کیے گئے ڈگری کالج کے طالب علم مہران میرانی کی بازیابی کیلیے ورثا اور دوستوں نے حیدرآبا دپریس کلب کے سامنے مظاہرہ اورنعرے بازی کی۔ اس موقع پر مہران میرانی کے رشتے دار شاہ جہاں میرانی ، نور احمد اورعزیز شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کی شام کو انٹر کے طالب علم مہران میرانی کو وحدت کالونی میں جاتے ہوئے راستے میں سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے جس کو ہم نے مختلف جگہوں پر تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا ہے۔ اس واقعے کی رپورٹ قاسم آباد تھانے میں بھی داخل کرائی گئی ہے لیکن پولیس آج تک اسے بازیاب نہیں کراسکی ہے۔ انہوںنے اپیل کی کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر مہران میرانی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وائناڈ میں دو مسلم بھائیوں نے ایک ہندو خاتون کی آخری رسومات ادا کیں
- تلنگانہ کانگریس نے سونیا گاندھی کی کتاب پر مبنی فلم بنانے کا کیا اعلان، ماہر ہدایت کار کی تلاش شروع!
- مصنوعی ذہانت سے ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی پیغامات تیار کرنے کا انکشاف
- بالی ووڈ ستاروں کو سیکیورٹی خطرات، ممبئی پولیس نے عوامی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی
- میرا کی والدہ چھوٹی بیٹی کی کینسر سے جنگ یاد کر کے آبدیدہ ہو گئیں