ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان اداکارہ نہیں اسٹار ہیں ٗ فردوس جمال کا کڑوا سچ

اداکارہ سے زیادہ ماہرہ اچھی ماڈل ہیں
ماڈل ہمیشہ اپنی خوبصورتی کیلئے فکرمند رہتی ہیں
کراچی (نیٹ نیوز) سینئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بُری اداکارہ کہنے کی وضاحت کی ہے، گزشتہ برس جولائی میں اداکار فردوس جمال کا پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے حوالے سے دیا گیا بیان کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہئیں اور ماہرہ ماڈل تو ہو سکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن نے میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ فردوس جمال نے کہاکہ تکنیکی طور پر کوئی چیزوں کو نہیں دیکھتا تو جب میں تکنیکی طور پر بات کرتا ہوں تو لوگوں کو بُرا لگ جاتا ہے۔ مجھ سے جب ان کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہاکہ ماہرہ خان اسٹار ہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ہیں، ہاں ماڈل اچھی ہیں۔ ماڈلز ہمیشہ اپنی خوبصورتی کو لے کر فکرمند رہتی ہیں کیونکہ اچھا نظر آنا ان کے کام کا حصہ ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں